اسلام آباد میں 6، گلگت اور آزاد کشمیر میں ایک، ایک کیس رپورٹ
ملک میں اتوار کو بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید افراد متاثر ہوئے۔
سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 113 سے بڑھ کر 119 تک پہنچ گئی۔
ادھر گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کا ایک اور کیس دیکھا گیا، جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 216 ہوگئی۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر جو اس وائرس سے اب تک سب سے کم متاثر ہے وہاں بھی مزید ایک کیس کا اضافہ ہوا۔
آزاد کشمیر میں اس ایک کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 34 سے بڑھ کر 35 تک پہنچ گئی۔