پاکستان میں صوبائی حکومتیں محدود وسائل سے کورونا کا مقابلہ کر رہی ہیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صوبائی اور مقامی حکومتیں اپنے محدود وسائل کا استعمال کر کے اس عالمی وبا کا مقابلہ کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے تعاون کی پیشکش کے باوجود وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف سست روی سے کام لیا جس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے محدود وسائل کا استعمال کر کے کورونا وائرس کا مقابلہ کررہی ہیں وفاق کی جانب سے بہت محدود امداد مل رہی ہے۔