Live Covid 2019

ایران میں مزید 125 اموات، مجموعی تعداد 4357 ہوگئی

شائع April 11, 2020

ایران میں نوول کورونا وائرس سے مزید ایک سو 25 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 3 سو 57 ہوگئی۔

وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 8 سو37 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ایران میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 70 ہزار 29 ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس کے 2 لاکھ 51ہزار 7سو 3 ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025