• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

طاہر شاہ کا نیا گانا ’فرشتہ‘ سوشل میڈیا پر وائرل

شائع April 11, 2020
گانے کی مکمل ویڈیو اینیمیٹڈ تھی، فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
گانے کی مکمل ویڈیو اینیمیٹڈ تھی، فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

اپنے گانے ’آئی ٹو آئی‘ سے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے اپنا نیا گانا ’فرشتہ‘ ریلیز کردیا جو سوشل میڈیا پر فوری وائرل بھی ہوگیا۔

طاہر شاہ کا گانا ’فرشتہ‘ گزشتہ رات ریلیز ہوا، جس کے بعد سے گلوکار کا نام اور گانا دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: فن کی کسوٹی پر طاہر شاہ کا 'اینجل'

طاہر شاہ نے اپنے گانے کو ریلیز کرنے کا اعلان بھی ٹوئٹر پر ہی کیا تھا۔

اور ان کے نئے گانے ’فرشتہ‘ کو سن کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ان کے دوسرے گانے ’اینجل‘ سے ہی متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طاہر شاہ نے کچھ ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال مارچ میں اپنا نیا گانا جاری کریں گے جس کے بعد انہوں نے مارچ کے بجائے اپریل میں اس گانے کو ریلیز کیا۔

اگر ایسا کہا جائے کہ ان کا یہ نیا گانا، ان کے پرانے گانے ’اینجل‘ کا ہی اردو ترجمہ ہے تو بھی غلط نہیں ہوگا، اس گانے کی ویڈیو اینیمیٹڈ تھی جس میں ایک بچے کو دکھایا جو کسی محل کا شہزادہ لگ رہا ہے اور وہ محل سے باہر آکر کسی پری کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

طاہر شاہ خود تو اس ویڈیو میں جلوہ گر نہیں ہوئے البتہ انہوں نے ویڈیو کے آخر میں یہ ضرور بتایا کہ ’بچے اس دنیا کے فرشتے ہوتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'آئی ٹو آئی' کے بعد طاہر شاہ کا 'اینجل'

ٹوئٹر پر طاہر شاہ کے گانے پر کئی دلچسپ تبصرے بھی سامنے آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ طاہر شاہ کے گانے کو سننے کے بعد فرشتوں کا اصل میں یہ حال ہوگا۔

حماد نامی صارف نے لکھا کہ ’طاہر شاہ نے 4 سال انتظار کروایا اور اپنے ہی پرانے گانے اینجل کا اردو ورژن ریلیز کردیا؟ یہ سن کر میرا دل ٹوٹ گیا‘۔

عرفان نامی صارف کے مطابق اس گانے کو سن کر ان کے کانوں سے صرف خون ہی نہیں نکلا بلکہ میل بھی صاف ہوگئی۔

احمد کے مطابق ’اپنے کانوں کو ڈیٹول سے دھو لیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’طاہر شاہ نے اینجل کا ترجمہ کرکے فرشتہ تیار کرنے میں چار سال لگادیے‘۔

ان کے مطابق ’جب قرنطینہ سے باہر آئیں گے تو بھول جائیں گے کہ کیسے کپڑے پہننے ہیں اور کیسے برتاؤ کرنا ہے‘۔

صبور نامی صارف نے حکومت کو مشورہ دیا کہ جو افراد لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں نہیں بیٹھ رہے انہیں 24 گھنٹے طاہر شاہ کا نیا گانا سنائیں۔

واضح رہے کہ طاہر شاہ کو شہرت اس وقت ملی جب ان کا گانا ’آئی ٹو آئی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، اس گانے پر جہاں کئی لوگوں طاہر شاہ پر تنقید کی وہیں کچھ نے انہیں سراہا۔

مزید پڑھیں: طاہر شاہ نے دیا مداحوں کو ویلنٹائن پر سرپرائز

طاہر شاہ نے پاکستان کے کئی نامور شوز میں بھی شرکت کی، اپریل 2015 میں ان کا ایک اور گانا ’اینجل‘ بھی ریلیز ہوا، یہ گانا بھی سوشل میڈیا کے ساتھ پاکستان کے علاوہ بولی وڈ میں بھی زیر بحث رہا، اس پر بھی لوگوں مثبت اور منفی دونوں رائے دے رہے ہیں۔

طاہر شاہ نے اپنے منفرد گانوں سے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور ورن دھون بھی ان کے گانوں کی نقل میں ویڈیوز جاری کر چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

عرفان Apr 12, 2020 02:49am
سن کر ہی فرشتوں کے پاس جانے کو دن کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024