• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاک ڈاؤن کے دوران علی ظفر کی غزل ’سکون‘

شائع April 10, 2020
پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر، فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر، فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر نے لاک ڈاؤن کے دوران مداحوں کے لیے ایک غزل لکھی ہے جس کا عنوان انہوں نے ’سکون‘ رکھا۔

اس غزل کی ویڈیو علی ظفر نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جسے مداحوں کا نہایت بہترین ردعمل موصول ہورہا ہے۔

4 منٹ 52 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ویڈیو میں علی ظفر اپنی آواز میں اس غزل کو پڑھتے رہے۔

انہوں نے اس غزل کو شیئر کرنے سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہوں نے سوال کیا تھا کہ آج کل کتنے لوگ اردو ادب اور غزل لکھنا اور سننا پسند کرتے ہیں؟

اداکار نے اپنی ویڈیو میں یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ مداحوں کو اس مشکل کی گھڑی میں ان کی غزل سن کر یقیناً سکون ملے گا۔

سوشل میڈیا پر علی ظفر کی اس غزل کو بےحد پسند بھی کیا گیا۔

مرزا اقبال بیگ نامی صحافی کے مطابق علی ظفر ہر فن مولا ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے انہیں ہیرو قرار دیا۔

خیال رہے کہ علی ظفر نے گزشتہ ماہ کورونا وائرس پر بھی ایک گانا ریلیز کیا تھا تاہم اس گانے کو ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

علی ظفر نے ماضی کے مشہور گانے 'کو کو کورینا' کو تبدیل کرتے ہوئے 'کو کو کورونا' گانا تیار کیا تھا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024