• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجز کا فیچر اب ویب ورژن پر بھی دستیاب

شائع April 10, 2020
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے ویب ڈیسک ورژن میں ڈائریکٹ میسج کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا گیا۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ افراد تک اس فیچر کو استعمال کرنے کے کچھ وقت لگے مگر بیشتر اسے اب استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے انسٹاگرام ویب سائٹ برائوزر پر اوپن کریں اور وہاں اوپر دائیں جانب ہوم آئیکون کے برابر میں ایک ایرو آئیکون پر کلک کریں۔

اس آئیکون پر کلک کرنے سے ڈائریکٹ میسج کی ونڈو اوپن ہوجائے گی، اور ایپ کی طرح بائیں جانب کانٹیکٹس اور ان کے پیغامات نظر آئیں گے۔

اس فیچر پر انسٹاگرام کی جانب سے رواں سال کے شروع میں کام شروع ہوا تھا اور کچھ افراد پر اس کی آزمائش بھی کی گئی تھی۔

اب ڈائریکٹ میسج فیچر پر صارفین انفرادی اور گروپ چیٹ کرسککیں گے جبکہ تصاویر بھی شیئر کرسکیں گے۔

لوگوں کو زیادہ پرائیویٹ میسجنگ تک رسائی فیس بک کے منصوبے کے تحت دی جارہی ہے جس کے تحت تمام میسجنگ ایپس کو مدغم کیا جارہا ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ تمام ایپس کے میسجنگ آپشنز کو مدغم کرنے سے صارفین کو زیادہ آسانی مل سکے گی اور وہ کسی ایک ایپ سے ہی انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر پر میسجز بھیج سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024