حکومت کے کورونا سے متعلق اقدامات پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر ازخود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کورونا وائرس سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت 13 اپریل کو کرے گا۔
دوران سماعت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےاٹھائے گئے اقدامات اور ہسپتالوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔
عدالت نے سماعت کے لیے اٹارنی جنرل، سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور چیف سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردیے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں۔