ایران میں وائرس سے مزید 122 ہلاکتیں، کل تعداد 4 ہزار سے متجاوز
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے مزید 122 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 232 ہوگئی۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بدقسمتی سے ہم نے تہران سمییت 5 سے 8 صوبوں میں اضافہ دیکھا ہے۔
ترجمان کیانوش جہان پور کا کہنا تھا کہ ’ایک روز میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 972 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 68 ہزار 192 ہوگئی۔