• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: جارج کلونی اور امل کلونی کا 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ

شائع April 10, 2020
جارج اور امل نے دسمبر 2015 میں شادی کی تھی — فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
جارج اور امل نے دسمبر 2015 میں شادی کی تھی — فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

ہولی وڈ کے نامور اسٹار جارج کلونی اور ان کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 10 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

ڈیڈلائن کی رپورٹ کے مطابق دونوں کی جانب سے عطیہ کی ہوئی اس رقم کو 6 ایسے امور کے لیے استعمال کیا جائے گا جہاں اس وقت اس رقم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: لیڈی گاگا فنڈ جمع کرنے کے لیے ٹی وی پروگرام کریں گی

کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہولی وڈ انڈسٹری بھی بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے اور جارج کلونی کی جانب سے عطیہ کی گئی اس رقم میں سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر موشن پکچرز اور ٹیلی ویژن ہوم کمپنیز کے کارکنان میں تقسیم کی جائے گی۔

جبکہ تقریباً 3 لاکھ ڈالر کی رقم برطانیہ کے نینشل ہیلتھ سسٹم، لبنان کے فوڈ بینک اور اٹلی کی ایک فلاحی تنظیم میں عطیہ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ان کے علاوہ شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات بھی کورونا وائرس سے ہونے والے نقصان میں لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آئیں۔

اداکارہ اینجلینا جولی
اداکارہ اینجلینا جولی

علاوہ ازیں اداکارہ اینجلینا جولی نے بھی اس وائرس سے متاثر ہونے والے امریکی بچوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر بانی کا دولت کا 28 فیصد کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ کرنے کا اعلان

اداکارہ و پروڈیوسر اوپرا ونفرے نے بھی گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکا فوڈ فنڈ نامی تنظیم کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ کررہی ہیں، یہ تنظیم ان افراد کی مدد کررہی ہے جن کے پاس اس وقت کھانے پینے کی اشیا موجود نہیں۔

اس کے علاوہ گلوکارہ ریانا نے امریکی اور دنیا بھر میں موجود کئی فلاحی تنظیموں کو 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا، یہ تمام تنظیمیں کورونا وائرس کے خلاف لوگوں کی مدد کرنے میں سرگرم ہیں۔

اداکار رائن رینالڈز اور بلیک لائولی بھی امریکا کی فوڈ بینک نامی تنظیم کو 10 لاکھ ڈالر کا عطیہ کرچکے ہیں۔

رائن رینالڈ اور بلیک لائولی
رائن رینالڈ اور بلیک لائولی

خیال رہے کہ شہرت یافتہ امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے سماجی تنظیم گلوبل سٹیزن کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر ٹی وی پروگرام کرنے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024