• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کورونا وائرس سے جاں بحق

شائع April 9, 2020 اپ ڈیٹ April 10, 2020
وزیر اعیٰ سندھ کے بہنوئی عراق اور شام کی زیارت سے واپس آ کر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعیٰ سندھ کے بہنوئی عراق اور شام کی زیارت سے واپس آ کر کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی سید مہدی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔

سید مہدی شاہ عراق اور شام کی زیارت سے واپس آئے تھے اور 10مارچ کو ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 4479 افراد متاثر، 500 سے زائد صحتیاب

وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی وائرس کی تشخیص کے بعد سے مستقل کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج انتقال کر گئے، جس کی ہسپتال ذرائع اور صوبائی وزرا نے تصدیق کردی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ اور سینیٹر سعید غنی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں سید مہدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے بہنوئی کئی دن سے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

سید مہدی شاہ ایم ڈی سائٹ اور 19گریڈ کے افسر تھے۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے وزیر اعلیٰ سندھ کے بہنوئی کے انتقال ہر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سید مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی.

انہوں نے کہا کہ سید مہدی شاہ خوش اخلاق اور نفیس انسان تھے، مرحوم کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن 21 اپریل تک بڑھانا چاہتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

یہ پاکستان میں کسی اعلیٰ افسر کی کورونا وائرس سے ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان میں اب تک وائرس سے کم از کم 4ہزار 479 افراد متاثر اور 65 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024