• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ خان دوبارہ ڈراموں میں کام کرتی نظر کب آئیں گی؟

شائع April 9, 2020
اداکارہ ماہرہ خان، فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ماہرہ خان، فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماہرہ خان خود بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث جہاں پاکستان کے کئی شہروں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے وہیں ماہرہ خان بھی اس وقت اپنے گھر میں محصور ہیں اور اداکارہ نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ان سے سوالات کرنے کا موقع دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’آسک ماہرہ‘ کا ہیش ٹیگ تیار کیا اور مداحوں کو موقع دیا کہ وہ اس کا استعمال کرتے ہوئے ان سے سوالات پوچھے اور اس دوران فینز نے بھی اداکارہ سے کئی سوالات کے جوابات مانگے۔

ان میں سے ایک مداح نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ وہ دوبارہ ڈراموں میں کب کام کرتی نظر آئیں گی؟ جس پر ماہرہ خان نے جواب دیا کہ ’اس بار میں وعدہ کرتی ہوں، جیسے ہی اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلوں گی، اس کے بعد میں کسی ڈرامے میں کام کروں گی‘۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کے مداح انہیں طویل عرصے سے کسی ڈرامے میں کام کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر میں صرف 4 ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں جن میں ’نیت‘، ’ہمسفر‘،’ شہر ذات‘ اور ’صدقے تمہارے‘ شامل ہیں۔

ان کا آخری ڈراما ’صدقے تمہارے‘ 2014 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ماہرہ خان صرف اور صرف فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

ماہرہ خان اپنے کیریئر میں ’پرے ہٹ لو‘، ’بول‘، ’ورنہ‘، ’سپراسٹار‘، ’بن روئے‘، ’ہومن جہاں‘، ’سات دن محبت ان‘ اور ’منٹو‘ جیسی مشہور پاکستانی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

فوٹو:  انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

ان کی فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کی ریلیز بھی رواں سال متوقع ہے جس میں وہ فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ ماہرہ خان بولی وڈ فلم ’رئیس‘ میں بھی کام کرچکی ہیں، جس میں ان کے ہمراہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کام کیا۔

ماہرہ خان اس وقت اپنی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھی جس میں وہ پہلی مرتبہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے مکمل ہونے کے بعد ماہرہ خان نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کسی ڈرامے میں ضرور کام کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024