• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

ملائشیا، سنگاپور سے کورونا وائرس تعاون پر تبادلہ خیال

شائع April 9, 2020

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ملائیشین اور سنگاپور کے ہم منصبوں کو فون کرکے وبا کے پھیلنے سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے وزیر خارجہ ہشام الدین حسین سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے انہیں وزیر اعظم عمران خان کے قرضوں سے نجات اور تنظیم نو کی تجویز کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ ترقی پزیر ممالک کو انسانی جانوں کو بچانے اور ان کی معیشتوں کو مدد کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنن کے ساتھ گفتگو میں وزیر خارجہ نے وائرس کی منتقلی کا سلسلہ ختم کرننے کے لیے رابطے کی نشاندہی کرنے والی ایپلی کیشن ’ٹریس ٹوگیدھر’ (مل کر پتہ لگائیں) میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024