14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہونے کے آثار کم نظر آرہے ہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 14 اپریل کو ملک گیر لاک ڈاؤن کے خاتمے کے امکانات کم نظر آ رہے ہیں اور کہا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتا ہے تو ریلوے فوری آپریشن شروع کردے گی۔
شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مغل پورہ ورکشاپ میں ایک کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد ورکشاپ کو 12 تاریخ تک بند کردیا ہے لیکن ان تمام لوگوں کی تنخواہوں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
انہوں نے کہا کہ اگر 14 تاریخ کو لاک ڈاؤن ختم ہوا، جس کے آثار ابھی کم دکھائی دے رہے ہیں، لیکن اگر بالفرض یہ ختم ہوا اور وزیر اعظم نے اجازت دے دی تو ہم کچھ ٹرینیں فی الفور 15 تاریخ سے چلائیں گے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔