• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک نے جوڑوں کے لیے ایک نئی ایپ پیش کردی

شائع April 8, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے جوڑوں کے لیے ایک نئی ایپ ٹیونڈ متعارف کرائی ہے۔

اس ایپ میں جوڑے تصاویر، نوٹس، کارڈز، وائس میمو،میوزک اور موڈز شیئر کرسکیں گے جبکہ ڈیلی ڈائری نامی فیچر بھی موجود ہے۔

فیس بک کے مطابق یہ ایپ آن لائن پرائیویٹ اسپیس ہے جہاں آپ اور آپ کا شریک حیات ہی ہوسکتے ہیں۔

اس میں ڈیجیٹل اسکریپ بک کے انداز کی فیڈ ہے جو ایک جوڑا ہی دیکھ سکتا ہے اور کاسٹیوم ری ایکشنز اور اسٹیکرز بھی شیئر کرسکتا ہے۔

ویسے یہ ایپ دیگر سوشل میڈیا ایپس سے کچھ زیادہ مختلف ننہیں جس میں لوگ براہ راست ایک دوسرے سے بات کرسکتے ہیں۔

مگر یہ ایپ صرف جوڑوں تک محدود ہے جو کمپنی کے خیال میں تعلق کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکے گی۔

اس میں کوئی بھی اپنے شریک حیات کو اس کے ففون نمبر کی مدد سے ایڈ کرسکے گا۔

فی الحال یہ ایپ صرف امریکا اور کینیڈا میں آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہوگی اور کمپنی نے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

تبصرے (1) بند ہیں

محمد اسمعیل Apr 09, 2020 03:39pm
اس سلسلے میں جو لوگ سفید پوشی میں لائف گزار رہے ہیں وہ یہ امداد کیسے وصول کر سکتے ہیں اگر وہ کسی گاؤں میں رہتے ہوئے کسی کو نہیں پتہ کہ کوئی سفید پوشی میں لائف گزار رہے ہیں اسلئے وہ لوگوں کی نظروں میں نہیں آنا چاہتے ان کے لئے کوئی ایسا انتظام ہے کہ لوگوں کو پتہ نہ چل سکے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024