• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہواوے نے اپنا کریڈٹ کارڈ بھی متعارف کرادیا

شائع April 8, 2020
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

چینی کمپنی ہواوے نے اپنا کریڈٹ کارڈ متعارف کرادیا ہے۔

ہواوے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او رچرڈ یو نے ہواوے کارڈ کو کمپنی کے فلیگ شپ پی 40 سیریز کے فونز یورپ میں متعارف کرانے کے ایونٹ کے دوران پیش کیا۔

ان کی جانب سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں مگر اس میں ایپل کارڈ کے کافی فیچرز نظر آتے ہیں۔

جیسے دونوں فزیکل کے ساتھ ساتھ ورچوئل کارڈ بھی ہیں، جس کا ڈیٹا کمپنی کے فونز میں محفوظ کرکے موبائل ادائیگیاں کی جاسکتی ہیں۔

چین کی بڑی کارڈ پیمنٹ کمپنی یونین پے اس کارڈ کی حمایت کررہے اور این ایف سی سپورٹ فراہم کررہی ہے۔

ہواوے کی جانب سے کریڈٹ کارڈ میں لوگوں کی دلچسپپی بڑھانے کے لیے سالانہ فیس معاف کی گئی ہے جبکہ دوسرے سال کی فیس بھی ہواوے پے کے ذریعے مخصوص مالیت کی ادائیگیوں پر معاف کردی جائے ی۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

کارڈ ہولڈرز کو سفری مراعات بھی فراہم کی جائیں گی اور مخصوص مالیت میں رقسم خرچ کرنے پر صارفین کو ائیرپورٹس اور ٹرین اسٹیشنز پر لائونج تک رسائی مل سکے گی۔

ہواوے کی جانب سے ان ایپ پروموشنز کی پیشکش بھی کی جائے گی اور ہواوے پے کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کرنے پر کیس بیک ریبیٹ بھی مل سکے گا۔

ابھی کمپنی نے اس کی دستیابی کی تاریخ اور ان ممالک کا اعلان نہیں کیا جہاں یہ استعمال کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال ہواوے کو بلیک لسٹ کیا گیا تھا اور اس وجہ سے وہ گوگل سروسز سے محروم ہے، جس کے باعث چینی کمپنی نے موبائل سروسز متعارف کراتے ہوئے ایک ایپ اسٹور پیش کردیا جبکہ مختلف سروسز جیسے نیوی گیشن پر کام کام کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024