• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

شائع April 8, 2020
پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا — فائل فوٹو / اے پی پی
پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا — فائل فوٹو / اے پی پی

وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے جبکہ احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کردی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

حکومت کی جانب سے 4 اپریل کے بعد سے پروازوں کا سلسلہ بحال کرنے پر غور کیا گیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 4 سے 11 اپریل کے لیے ایئرلائن آپریشنل اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) بھی جاری کیے۔

تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے ہر قسم کی ملکی (ڈومیسٹک) پروازوں کی معطلی کو 11 اپریل تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی طرح کئی دیگر ممالک کی حکومتیں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشنز معطل ہونے کے باعث وہاں موجود غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کر چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024