لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم پر زلفی بخاری، باکسر عامر خان کے معترف
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نےپاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی تنظیم کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن کی تقسیم پر انہیں سراہا۔
زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ہمیں آپ جیسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے اور جہاں بھی ضرورت ہوئی وہاں تعاون فراہم کریں گے۔