بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کی ضرورت ہے لیکن کورونا کا خطرہ نہیں چاہتے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کی ضرورت ہے لیکن اس بات پر زور دیا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیا جائے اور جب بیرون ملک سے شہری واپس آئیں تو کورونا سے متعلق کوئی خطرہ بھی پیدا نہ ہو۔
اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پہلے بیرون ملک سے آنے والی پروازیں صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر آرہی تھیں اب حکومت دیگر ایئرپورٹس پر بھی پروازیں لانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔