ایرانی صدر کی آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر کا ہنگامی قرض منظور کرنے کی درخواست
ایرانی صدر حسن روہانی نے بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اپیل کی ہے کہ وہ نوول کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے 5 ارب ڈالر کا ہنگامی قرضے کی درخواست کو منظور کرے۔
کابینہ اجلاس کے دوران حسن روحانی کا کہنا تھا کہ میں تمام بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
انہوں نے اپنے ایک ٹی وی خطاب میں کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے رکن ہیں اگر ایران اور دوسرے ممالک میں قرض کی فراہمی میں کوئی تفریق برتی جاتی ہے تو نہ ہم اور نہ ہی عالمی برادری اسے برداشت کرے گی۔