• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 10 ارب روپے جاری

شائع April 8, 2020
گندم کی پیسنے کا عمل فلورملز کے ذریعے کیا گیا جو ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد اہل قرار پائے تھے —فائل فوٹو: ڈان نیوز
گندم کی پیسنے کا عمل فلورملز کے ذریعے کیا گیا جو ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد اہل قرار پائے تھے —فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے معاشرے کے کمزور طبقات کو افراط زر کے اثرات سے بچانے کے لیے حکومتی اسکیم کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔

یو ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور جس میں سے وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے جاری کردیے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 7 ارب کا پیکج منظور کرلیا

انہوں نے کہا کہ چونکہ اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے مابین مختلف اشیا کی قیمتوں میں نمایاں فرق موجود ہے اس لیے صارفین یوٹیلیٹی اسٹور کی طرف زیادہ متوجہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی پر سبسڈی دینے کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو 67 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت 80 روپے فی کلو سے بھی زیادہ ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹوروں نے رواں ماہ کے پہلے چار دنوں کے دوران 2 ارب 30 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت کی۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد اور بچت کی عادت رکھنے والوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سامان اور خدمات کے معیار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس سی کو 50 ارب روپے کے پیکج میں سے یہ پہلی قسط ہے جو وزیر اعظم عمران خان نے مارچ کے پہلے ہفتے میں اعلان کی تھی۔

تاہم سبسڈی والے نرخوں پر آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاسکو (پاکستان زرعی اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن) کو 2 لاکھ ٹن گندم جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے بھی 'معاشی ریلیف پیکج' کی منظوری دے دی

عید الفطر تک آٹے کی فروخت کے لیے 2 لاکھ ٹن کا اور بیچ جلد یو ایس سی کو جاری کیا جائے گا کیونکہ اس میں رمضان پیکج بھی شامل ہوگا۔

گندم کے پیسنے کا عمل فلورملز کے ذریعے کیا گیا جو ٹینڈرنگ کے عمل کے بعد اہل قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ 50 ارب روپے کا امدادی پیکج جنوری 2020 سے زیر التوا ادائیگی کو دور کرنے اور نئے آرڈز کے لیے استعمال کیا گیا۔

اس پیکج سے یو ایس سی کو جنوری میں اپنی انوینٹریز کو غیرمعمولی بڑھانے کا موقع ملا جو 12 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

یو ایس سی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس کا ہدف ہے کہ یو ایس سی اسٹوریج اور ان کی بکنگ کو 20 ارب روپے تک بڑھایا جائے۔

دریں اثنا یو ایس سی نے رمضان پیکج کی سمری کو حتمی شکل دے دی ہے جسے جلد ہی وزارت صنعت و پیداوار کو ارسال کی جائے گی۔

مزیدپڑھیں: ’جو تاجر پہلے لوگوں کی مدد کرتے تھے، وہ اب خود محتاج ہوگئے ہیں‘

بعد ازاں اسے منطوری کے لیے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔

حکومت دودھ ، چائے، چنے کا آٹا، کھجوریں، سافٹ ڈرنکس اور مصالحے سمیت 19 ضروری اشیا پر سبسڈی فراہم کرے گی۔


یہ خبر 8 اپریل 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024