معاشی پیکج کے تحت پہلے مرحلے میں 48 ارب روپے تقسیم کررہے ہیں، اسد عمر
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پڑنے والے معاشی بوجھ کو کم کرنے کے اعلان کردہ پکیج کے تحت پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں میں 48 ارب روپے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ 'ہم کوشش کریں گے کہ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک یہ امداد پہنچائی جائے اور ان تک 12 ہزار پہنچانے کی تیاری مکمل کرلی گئی اور دو دن میں چیک تقسیم ہوں گے'۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں میں چیک تقسیم کیے جائیں گے جس کے لیے 16 ہزار 923 مقامات بنائے گئے تاہم وہاں پر فاصلے رکھنے کی ترکیب پر عمل کریں گے اور وبا کو پھیلنے سے بچنے کے لیے یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ اس وائرس کے باعث ملک کے غریب افراد پر معاشی بوجھ پڑ رہا ہے اور اب تو متوسط طبقے پر بھی اثر ہورہا ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔