میڈیکل کٹس براہ راست ہسپتالوں کو دی جائیں گی، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں قائم 400 ہسپتالوں کو میڈیکل کے آلات براہ راست فراہم کیے جائیں گے جبکہ اپریل کے آخر تک کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد روزانہ 25 ہزار تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ'وفاق کی جانب سے صوبوں کو طبی عملے کے لیے دو دن پہلے تک 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس پہنچا دی گئی تھیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے اپنے لیے ہدف تعین کیا ہے کہ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں یعنی جہاں ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرتے تھے اس کو تقریباً 30 گنا بڑھا کر 25 ہزار روزانہ تک لے جانے کی کوشش کریں گے'۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔