• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کی نواسی کی لاش برآمد

شائع April 7, 2020
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ دنوں پر اسرار طور پر لاپتا ہونے والے امریکی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی کی 40 سالہ نواسی کی لاش مل گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اٹارنی جنرل اور سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کی نواسی اور ان کا 8 سالہ بیٹا جیوڈن کچھ دن قبل پر اسرار طور پر لاپتا ہوگئے تھے جن کی تلاش جاری تھی۔

دونوں کی تلاش میں ناکامی کے بعد ریسکیو حکام نے ان سے متعلق پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ وہ ہلاک ہوچکے ہیں اور اب رابرٹ ایف کینیڈی کی نواسی مایو کینیڈی کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ ان کے بیٹے کی تلاش تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ مایو کینیڈی اور ان کے بیٹے کو آخری بار 2 اپریل کو امریکی ریاست میری لینڈ میں موجود چیساپیک میں دیکھا گیا تھا۔

مایو کینیڈی کے شوہر کے مطابق ان کی اہلیہ اور بیٹا ایک دریا میں بوٹنگ کررہے تھے اور اس کے بعد سے وہ نظر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: رابرٹ ایف کینیڈی کی نواسی اور بیٹے کی تلاش جاری

شوہر نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ اور بیٹا ایک کشتی میں سوار ہوکر دریا میں بہہ جانے والی بال کی تلاش میں آگے گئے تھے۔

مقامی محکمہ فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بھی بتایا گیا تھا کہ دو نامعلوم افراد ساحل سے کئی میل دور بہتے ہوئے دکھائی دیے تھے۔

پولیس کے مطابق دریا سے ایک کشتی تو ملی تھی تاہم دونوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چلا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کوسٹ گارڈ نے کافی دور تک ان دونوں کی تلاش بھی کی تاہم کوئی سراغ نہیں ملا۔

کینیڈی خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں میڈیا اور لوگوں سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اور مایو اور ان کے بیٹے کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق مایو کینیڈی صحت عامہ اور انسانی حقوق کی وکیل تھیں۔

خیال رہے کہ مقتول امریکی صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی کی 22 سالہ پوتی سوریس کینیڈی ہل کی گزشتہ سال پراسرار موت ہوگئی تھی۔

کینیڈی فیملی کئی حادثات اور سانحات کا سامنا کر چکی ہیں جس میں 1968 میں رابرٹ کینیڈی کا قتل بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ رابرٹ کا قتل ان کے بھائی امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے پانچ سال بعد ہوا تھا، رابرٹ اپنے بھائی کے دورِ صدارت میں امریکی اٹارنی جنرل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024