• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

جامعہ کراچی کو چین کی یونیورسٹی سے 7 ہزار ماسکس موصول

شائع April 7, 2020

جامعہ کراچی کو چین کی سیشوان نارمل یونیورسٹی سے 7 ہزار این 95 ماسکس موصول ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان ماسکس کو جامعہ کراچی کے کنفوشیئس انسٹیٹیوٹ کی چینی ڈائریکٹر پروفیسر ژانگ ژیاؤپنگ نے جامعہ کراچی کے کلینک میں اسٹاف کو دیا۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ژیاپنگ نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور پاکستانیوں کو چین میں آنے والے کورونا وائرس بحران میں ان کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’چینی حکومت اور عوام پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر فکر مند ہے اور ان کی مدد کے لیے تیار ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024