حکومت ہسپتالوں کو طبی آلات فراہم کرنے کیلئے طریقہ کار مرتب کررہی ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک بھر کے ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافے کے لہے اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں کو حفاظتی لباس، وینٹی لیٹرز اور دیگر اہم طبی آلات فراہم کرنے کے لیے طریقہ کار مرتب کررہی ہے۔
اسد عمر نے دن رات کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز، رضاکاروں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔