• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو نقد معاونت فراہم کرے گی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

شائع April 5, 2020
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں - فوٹو:ڈان نیوز
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہی ہیں - فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 12 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12 ہزار روپے نقد فراہم کرے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ معاونت حاصل کرنے کے لیے 8171 پر ایس ایم ایس سروس جاری ہے اور ہمیں لاکھوں ایس ایم ایس موصول ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی ریلیف مہم چلارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے بحران میں سیاسی رہنماؤں کی جدوجہد پر ایک نظر

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ یہ ایک مرتبہ ملنے والی معاونت ہے اور 144 اب روپے اس کام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر احساس ایمرجنسی کیش اسسٹنس کی مانگ میں اضافہ ہوا تو اضافی وسائل حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی یونٹس بشمول گلگت-بلتستان اور آزاد کشمیر کا کوٹہ مردم شماری کے حساب سے رکھا گیا ہے،

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب نے 7 لاکھ افراد اور سندھ نے ڈھائی لاکھ افراد کے لیے اضافی فنڈ بھی رکھا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نقد امداد کی منتقلی کو شفاف اور اصولوں پر مبنی انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ایس ایم ایس پر نقد امداد کے حصول کے لیے 3 طرح کے ردعمل ہوں گے، جن میں اہل، نااہل، اور آپ کی ضلعی انتظامیہ سے رابطہ شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ملازمین امداد کے اہل نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس صوبائی اور وفاقی حکومتوں، ریلوے، پاکستان پوسٹ، اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ملازمین کا ڈیٹا بیس موجود ہے جبکہ اُمید ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں خود مختار اداروں کا ڈیٹا بھی دستیاب ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے ٹرک کے ذریعے لوگوں کو اندرونِ ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایس کے جواب میں معاونت کے اہل بننے سے پہلے ویلتھ پروفائلنگ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کفالت سے مستفید ہونے والے افراد، جو ماہانہ 2000 روپے نقد رقم کی منتقلی حاصل کررہے ہیں، کو ایک ہزار روپے اضافی دیئے جائیں گے لہذا ان کو بھی چار مہینوں پر محیط 12 ہزار روپے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس زمرے کے تحت ساڑھے چار لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعلٰی اہلیت یا غربت کی دہلیز کو قومی سماجی اقتصادی ڈیٹا بیس کے ذریعہ 40 لاکھ مستحقین کی شناخت کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ مزید 35 لاکھ افراد اضلاع سے آئیں گے۔

ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کی 18 ہزار 65 سے زائد سیل پوائنٹس یا خوردہ دکانوں کے ذریعے 12 ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024