• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

11 اپریل سے چند معاشی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی، ایرانی صدر

شائع April 5, 2020
ایرانی صدرحسن روحانی کابینہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں  — فوٹو بشکریہ : رائٹرز
ایرانی صدرحسن روحانی کابینہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو بشکریہ : رائٹرز

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے کم متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ملک میں ’کم خدشات‘ کا شکار شعبوں کی معاشی سرگرمیاں کی 11 اپریل سے بحال ہوجائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جدو جہد کر رہا تاہم حکام کو تشویش ہے کہ عوامی زندگی کو محدود کرنے سے پہلے سے پابندی کا سامنا کرنے والے ملک کی معیشت تباہ ہوجائے گی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کہا کہ ’وزارت صحت کی نگرانی میں تمام کم خدشات کا شکار شعبوں کی معاشی سرگرمیاں ہفتے کے روز سے بحال ہوجائیں گی جبکہ یہ سرگرمیاں تہران میں 18 اپریل سے بحال ہوں گی‘۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی

ایرانی حکومت کے تقریباً دو تہائی ملازمین ہفتے کے روز سے دفتر کے باہر سے کام کریں گے اور یہ فیصلہ ملک کے محکمہ صحت کی جانب سے گھروں پر رہنے کی تجویز کے خلاف نہیں۔

حسن روحانی نے کم خدشات کا شکار شعبوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید وضاحت نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’زیادہ خدشات والی سرگرمیاں‘، جیسے اسکول، یونیورسٹیاں اور متعدد سماجی و ثقافتی، کھیلوں اور مذہبی تقریبات 18 اپریل تک بند رہیں گی۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 452 ہوگئی تھی جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 55 ہزار 743 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

روزانہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر کم از کم 100 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔

ایرانی حکام نے متعدد مرتبہ شکایت کی کہ ایرانی عوام گھروں پر رہنے اور 20 مارچ سے آغاز ہونے والی نئے سال کی چھٹیوں میں سفر نہ کرنے کی اپیل کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے محکمہ صحت نے ایران میں وائرس کی نئی لہر کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔

حسن روحانی کی حکومت نے شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے سے گریز کیا ہے تاہم 8 اپریل تک سفر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

حسن روحانی نے اس پابندی میں 18 اپریل تک کی توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چین سے پھیلنے والے وائرس کے دنیا بھر میں اب تک 12 لاکھ 3 ہزار 99 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں 64 ہزار 774 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

جہاں اس وائرس سے اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں وہیں کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 2 لاکھ 46ہزار 893 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024