Live Covid 2019

600 سے زائد برطانوی شہریوں کی پی آئی آے کے ذریعے اپنے ملک واپسی

شائع April 5, 2020

لندن: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی 2 پروازیں ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فضائی سفر پر پابندی کی وجہ سے پھنسنے والے تقریباً 600 برطانوی شہریوں کو لے کر مانچسٹر اور لندن پہنچیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں برٹش ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’آج 600 سے زائد برطانوی شہری واپس آئے ہیں اور مزید سیکڑوں اس ہفتے کے اختتام تک آجائیں گے‘۔

خیال رہے کہ برطانوی حکام کی جانب سے پاکستان پ اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا جس کی وجہ سے اس پرواز نے اڑان بھری۔

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے بتایا کہ 5 سے 8 اپریل کے دوران پی آئی اے مزید 8 پروازیں پاکستان سے برطانیہ کے لیے چلائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024