• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کمشنر کراچی کا 14 اپریل تک بیکریاں بند رکھنے کا حکم

شائع April 4, 2020
پرانا حکم واپس لیتے ہوئے نیا حکم جاری کردیا گیا — فائل فوٹو / ڈان
پرانا حکم واپس لیتے ہوئے نیا حکم جاری کردیا گیا — فائل فوٹو / ڈان

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر بھر میں 14 اپریل تک تمام بیکریاں بند رکھنے کا نیا حکم جاری کردیا۔

کمشنر کراچی ڈویژن کی جانب سے تصحیح شدہ حکم نامے میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن کے عرصے یعنی 14 اپریل تک شہر کی تمام بیکریاں اور ضروری اشیا سے متعلق ای کامرس کی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ افتخار شلوانی کی جانب سے دو روز قبل جاری کیے گئے انتظامی حکم نامے میں حکومتی احکامات کی روشنی میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک تمام بیکریاں کھولنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

تاہم مٹھائی کی دکانیں بدستور مکمل طور پر بند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

انتظامی حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ریسٹورنٹس سے ہوم ڈیلیوری یا ٹیک اوے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام سپرمارکیٹس اور اسٹورز سماجی فاصلہ یقینی بنائیں جبکہ صنعتی علاقوں میں صرف دوائیں اور کھانے پینے کی ضروی اشیا بنانے والی فیکڑیوں کو کام کر نے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر کراچی نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے

ساتھ ہی ضروری اشیا (خوراک اور ادویات) سے متعلق ای کامرس سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی تھی۔

تاہم دو روز بعد ہی بیکریوں اور ای کامرس سرگرمیوں سے متعلق حکم واپس لیتے ہوئے نیا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل 26 مارچ کو بھی کمشنر کراچی نے حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مٹھائی کی دکانیں اور بیکریاں لاک ڈاﺅن کے دنوں میں مکمل طور پر 24 گھنٹے بند رہیں گی۔

خیال رہے کہ یکم اپریل کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 اپریل تک کرنے کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024