وزیراعظم عمران خان کا تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے جو درج ذیل ہیں:
- تعمیراتی شعبے میں رواں سال سرمایہ کاری کرنے والے افراد سے ان کا ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔
- کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے ٹیکس ریٹ فکسڈ ہو گا اور کنسٹرکٹرز سے فی مربع گز یا مربع فٹ ٹیکس لیا جائے گا۔
- نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں غریبوں کے لیے گھر تعمیر کرنے والوں کو مقرر کردہ ٹیکس کا صرف 10 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
- سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تعمیراتی شعبے پر سیلز ٹیکس میں کمی لائی جائے گی۔
- گھر فروخت کرنے والے افراد سے کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا
- نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
- تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا۔
- شعبے میں تعاون کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا