• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس کی وبا، اوبر کی پاکستان میں ڈیلیوری سروس متعارف

شائع April 3, 2020
— فوٹو بشکریہ اوبر
— فوٹو بشکریہ اوبر

رائیڈ شیئرنگ سروس اوبر نے پہلی بار پاکستان میں اپنی ڈیلیوری سروس کو لاہور اور اسلام آباد میں متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سروس نئے نوول کورونا وائرس کی وبا کے دوران گھروں تک محدود کروڑوں پاکستانیوں کو معاونت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں کووڈ 19 کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر راشن، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کو گھروں تک محدود شہریوں تک پہنچانے کی بہت زیادہ ضروروت ہے۔

اس مقصد کے لیے اوبر ڈیلیوری نے رائیڈ شیئرنگ سروس کے پارٹنر ڈرائیور کے ذریعے آرڈرز کی گھروں تک ڈیلیوری کو ممکن بنارہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے موجودہ صورتحال میں معاشی طور پر پریشان ڈرائیورز کو بھی آمدنی کے حصول کا موقع مل سکے گا۔

کمپنی کی جانب سے ان ڈرائیورز کے تحفظ کے حوالے سے حفاظتی اور صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ اقدامات مقامی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوں گے اور ڈیلیوری سروس کی دستیابی بھی انتظامی اجازت پر منحصر ہوگی۔

اوبر پاکستان کے جنرل منیجر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بنیادی ضروریات کی اشیا گھروں تک پہنچانے کے لیے اوبر ڈیلیوری کا آپشن ایپ میں دیا جارہا ہے، ہم اپنی سروسز سے لوگوں کو کچھ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں اور وائرس کی روک تھام کے لیے حوالے سے اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024