• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

عالمی بینک: کورونا وائرس سے متاثر پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکج منظور

شائع April 3, 2020
وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ بینک نے کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ، مراکز صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور ملک کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر کا امدادی پیکج منظور کرلیا۔

عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پیکج کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: جاپانی کمپنی نے ہائبرڈ گاڑیوں کی اسمبلنگ کے لیے مراعات طلب کرلیں

علاوہ ازیں طبی امدادی سامان اور متعلقہ سامان کی اشد ضرورت کے لیے موجودہ 8 منصوبوں کے لیے 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی رقم بھی حاصل ہوجائے گی۔

پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پٹچاموتو نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان اور اس کے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امدادی پیکج کو پاکستان وائرس سے متعلقہ تمام معاملات کی بہتر نگرانی کے لیے خرچ کرسکتا ہے اور یہ رقم غریبوں اور کمزور لوگوں کی مدد کے لیے بھی منتقل کی جاسکتی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اس آزمائشی وقت میں مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ شراکت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: لاک ڈاؤن کے خلاف صوبائی حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا

واضح رہے کہ وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے مارچ میں 200 ارب روپے کے محصولات کا نقصان ہوا ہے۔

ایف بی آر نے خبردار کیا تھا کہ اگر تجارتی سرگرمیاں شروع نہیں ہوئیں تو آئندہ مہینوں میں مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق ایف بی آر نے مارچ میں 325 ارب روپے کے محصولات جمع کیے جبکہ ہدف 525 تھا اس طرح 200 ارب روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال کے دوران زرعی نمو میں سست روی اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے اثرات اور حکومت کی جانب سے استحکام کی کوششوں سے سال 21-2020 میں بحالی سے قبل پاکستان کی معاشی نمو کم ہو کر 2.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان کی شرح نمو میں مزید 2 فیصد کمی کی پیشگوئی

ایشیائی ترقیاتی بینک کی شائع کردہ سالانہ رپورٹ ’ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2020‘ میں کہا گیا کہ مالی سال 21-2020 میں مجموعی ملکی پیداوار کی نمو میں اضافہ ہو کر 3.2 فیصد ہو نے کی توقع ہے جس کی وجہ مائیکرو اکنامک عدم توازن کی درستگی سے سرمایہ کاری میں دوبارہ اضافہ، کرنسی کی قدر میں کمی کو قابو کرنا اور ٹڈی دل کے حملوں میں کمی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024