• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’وہ زندہ ہوتیں تو آج اپنی 55ویں سالگرہ مناتیں‘

شائع April 3, 2020
پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسین — فوٹو: ٹوئٹر
پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسین — فوٹو: ٹوئٹر

برصغیر میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی ’کوئین آف پاپ‘ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی آج 55ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

گلوکارہ کے مداح سوشل میڈیا پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کررہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’اگر وہ زندہ ہوتیں تو آج اپنی 55ویں سالگرہ منا رہی ہوتیں‘۔

ایک اور صارف کے مطابق جنوبی ایشیا میں ڈسکو اور پاپ موسیقی کی ثقافت نازیہ حسین ہی لائیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے نازیہ حسن کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

حمزہ الطاف نامی صارف کے مطابق 'نازیہ حسن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا‘۔

واضح رہے کہ 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے اپنے انوکھے انداز سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت جلد اپنی جگہ بنائی۔

نازیہ حسن نے اپنے کیریئر کا آغاز 1975 میں پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک بچوں کے پروگرام 'کلیوں کی مالا' سے کیا، جہاں انہوں نے اپنا پہلا گانا 'دوستی ایسا ناتا' گایا تھا۔

نازیہ حسن کو بولی وڈ فلم 'قربانی' کے لیے گائے گئے گانے 'آپ جیسا کوئی' سے عالمی شہرت ملی اور وہ پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جنہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

نازیہ حسن کے بہترین گانوں میں دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی شامل ہیں، یہ گانے آج بھی ان کے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔

نازیہ حسن گلوکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی تجزیہ کار بھی تھی جو 1991 میں پاکستان کی ثقافتی سفیر بنیں۔

نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 13 اگست 2000 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں اور اپنے پیچھے پاکستانی پاپ گانوں کی وراثت کو چھوڑ گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024