• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستانی فٹنس ٹرینرز کے ساتھ آن لائن ورزش کریں

شائع April 2, 2020
ٹرینرز لوگوں کے لیے آن لائن ویڈیو پوسٹ کررہے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام
ٹرینرز لوگوں کے لیے آن لائن ویڈیو پوسٹ کررہے ہیں — فوٹو: انسٹاگرام

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث صرف بڑے بڑے اجتماعات ہی نہیں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیوٹی پارلرز اور جم بھی بند کرادیے گئے ہیں۔

اور ایسے میں وہ افراد جو جم جاکر اپنے ٹرینرز کے ساتھ ورزش کرکے خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے تھے اب اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ایسے بہت سے افراد جو کسی ٹرینر کے بغیر خود ورزش نہیں کرسکتے اور اپنی فٹنس کا خیال نہیں رکھ سکتے ان کے لیے یہ یقیناً پریشانی کا سبب بھی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا کے اس دور میں گھروں میں محصور لوگ بھی انٹرنیٹ کی مدد سے ٹرینرز کے ساتھ بااسانی ورزش کرکے اپنی فٹنس کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

اور اس دوران پاکستان کے کئی نامور فٹنس ٹرینرز آپ کی مدد کے لیے تیار بھی ہیں۔

پیر مصطفیٰ جمشید کے ساتھ

وہ افراد کو جم میں موجود سامان کے ساتھ ورزش کرتے ہیں، جن کے گھروں میں یہ سامان بھی موجود ہے وہ ان کو فالو کریں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہائڈرو کے ساتھ منگل کی ورزش

اگر آپ کئی سالوں سے ورزش کرتے آرہے ہیں اور مشکل ورزش کی ویڈیوز فالو کرسکتے ہیں تو یہ دیکھیں۔

بدھ امافہ مبشر کے ساتھ

مشکل ورزش کے بجائے وہ افراد جو یوگا کرکے فٹ رہنا چاہتے ہیں وہ ان کو بھی فالو کرسکتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوستی زہرہ کے ساتھ جمعرات کی ورزش

مشکل ورزش نہیں کرنا چاہتے؟ یا پھر کوئی ایسی ورزش دیکھنی ہے جو بااسانی فالو کی جاسکے؟ تو یہ دیکھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مہک تہیرانی سکھائیں گی جمعے کی ورزش

ایک ہی وقت میں مکمل باڈی کی ورزش کرنا چاہتے ہیں تو ان سے بہترین کوئی انتخاب نہیں ہوگا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ہفتے کی ورزش ویجیلیا ڈابریو کے ساتھ

ان کی بتائی ورزش مشکل تو ہے تاہم فٹ رہنے کے لیے ضروری بھی ہے۔

اتوار کو آرام کریں اور آنے والے ہفتے میں پھر سے ان ٹرینرز کو فالو کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024