• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یواین ایچ سی آر کا کے پی حکومت کو ایمبولینسز کا عطیہ

شائع April 1, 2020 اپ ڈیٹ April 2, 2020
پشاور میں ذیلی دفتر کے سربراہ نے پی ڈی ایم اے کے عہدیدار کے حوالے کردیا—فوٹو:یو این ایچ سی آر
پشاور میں ذیلی دفتر کے سربراہ نے پی ڈی ایم اے کے عہدیدار کے حوالے کردیا—فوٹو:یو این ایچ سی آر

اقوام متحدہ کے مہاجرین کے ادارے 'یو این ایچ سی آر' نے خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کو 5 ایمبولینسز عطیہ کردیں جو تمام ضروری مشینوں سے لیس ہیں۔

یواین ایچ سی آر سے جاری بیان کے مطابق 'پشاور میں قائم ذیلی دفتر کے سربراہ برنارڈ انکوم نے جدید طبی آلات سے لیس 5 ایمبولینسز کو صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حوالے کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ان ایمبولینسز کو کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبر پختونخوا نے یو این ایچ سی آرا کے سپورٹ پروگرام کے ذریعے خرید لیا تھا'۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی آئی ڈی پیز، افغان مہاجرین کیلئے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایت

یواین ایچ سی آر کا کہنا تھا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یو این ایچ سی آر نے اپنی حکومت سے تعاون کی کوششوں کو دگنا کردیا ہے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو منتقل کرنے میں مدد ہو'۔

پشاور میں ذیلی دفتر کے سربراہ نے پی ڈی ایم اے کے عہدیدار کے حوالے کردیا—فوٹو:یو این ایچ سی آر
پشاور میں ذیلی دفتر کے سربراہ نے پی ڈی ایم اے کے عہدیدار کے حوالے کردیا—فوٹو:یو این ایچ سی آر

ان کا کہنا تھا کہ 'ایمبولینسز کو ضلع ہری پور، کوہاٹ، مردان، پشاور اور صوابی میں بھیج دیا جائے گا'۔

اس موقع پر یو این ایچ سی آر کے علاقائی ذمہ دار برنارڈ انکوم کا کہنا تھا کہ 'یہ ایمبولینسز پاکستانیوں اور افغان مہاجرین کی ضروریات کو پورا کریں گی جن کو ہنگامی طور پر طبی نگرانی کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے افغان مہاجرین سمیت پاکستان بھر میں کووڈ-19 کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

برنارڈ انکوم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مہاجرین کے لیے زبردست اقدامات کیے ہیں اور انہیں 4 دہائیوں سے صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

کمشنر برائے افغان مہاجرین خیبرپختونخوا محمد عباس خان نے یو این ایچ سی آر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزارت سیفران کورونا وائرس کے خلاف اقدامات میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز افغان مہاجرین اور مقامی سطح پر بے گھر ہونے والے افراد (آئی ڈی پیز) کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا وائرس کے اثرات: وزیراعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

وزارت نارکوٹکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 'نارکوٹکس کے وزیر شہریار آفریدی کی درخواست پر وزیر اعظم عمران خان نے حکام کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے لیے ریلیف پیکج تیار کرنے کی ہدایات دیں'۔

شہریار آفریدی نے افغان مہاجرین اور آئی ڈی پیز کے معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 28 لاکھ مہاجرین پاکستان بھر میں قائم 52 مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 80 ہزار مہاجرین روانہ اجرت پر کام کرتے ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اس ضرورت کے وقت میں افغان مہاجرین کی مدد کرے۔

وزارت نارکوٹکس کا کہنا ہے کہ 'وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے اعلان کردہ 200 ارب روپے کے فنڈ سے آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے لیے بھی فنڈ مختص کرنے کی ہدایت کی ہے'۔

24 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا۔

ریلیف پیکج کے اہم انکات میں مزدور طبقے کے لیے 200 ارب روپے، ایکسپورٹ اور انڈسٹری کے لیے 100 ارب روپے، غریب خاندانوں کے لیے 150 ارب روپے اور 3 ہزار روپے فی گھرانہ دینے کا اعلان شامل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024