امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ سے ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
امریکی سینیٹ کے اراکین نے کورونا وائرس کے سبب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن رکن جیرڈ ہفمین سمیت 34اراکین نے ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو خط پر دستخط کر کے ایران پر سے عالمی پابندیاں ہٹانھے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس خطرناک وبا میں ایران پر سخت عالمی پابندیاں عائد کرنا غیرانسانی عمل ہو گا، اس سے ایرانی صحت کا نظام مزید بری طرح متاثر ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران کا نظام صحت متاثر ہونے سے کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا اندیشہ ہے جس سے خطے میں موجود امریکا سمیت دیگر اتحادی افواج کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہو جائیں گے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں