• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لوگوں کی مجبوری کو پبلسٹی اسٹنٹ نہ بنائیں، فیصل قریشی

شائع April 2, 2020
پاکستانی ٹی وی اداکار فیصل قریشی — فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی ٹی وی اداکار فیصل قریشی — فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ صنم جنگ کے بعد ٹیلی ویژن کے ایک اور کامیاب اداکار فیصل قریشی نے بھی لوگوں سے درخواست کردی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی مجبوری کو پبلسٹی اسٹنٹ نہ بنائیں۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خدارا امداد کرتے وقت تصویر یا ویڈیو نہ بنائیں، کچھ ایسے لوگ ہیں جو مجبوری کی وجہ سے یہ امداد حاصل کررہے ہیں، لوگوں کی مجبوری کو پبلسٹی اسٹنٹ نہ بنائیں، یہ وقت بڑی ظالم چیز ہے‘۔

فیصل قریشی کی اس ٹوئٹ پر حامی بھرتے ہوئے کرکٹر محمد عامر نے بھی جواب میں ٹوئٹ کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’سچی بات، اللہ کرے اب ان کو سمجھ بھی آجائے اس پیغام کی‘۔

گلوکار امانت علی نے بھی اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک بات کی سمجھ نہیں آتی، جب نامور شخصیات کچھ عطیہ کرتے ہیں، یا غریبوں کے لیے کچھ کرتے ہیں تو یہ سب ہمیشہ کیمرا کے سامنے کیوں ہوتا ہے؟‘

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار کے مطابق ’امام علی کا فرمان ہے کہ کسی کو خیرات دیتے ہوئے اس کی آنکھوں میں بھی مت دیکھو لیکن یہاں تو پوری دنیا کو دکھایا جاتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: کورونا ریلیف فنڈ: وزیراعظم عمران خان کی قوم سے عطیات کی اپیل

ان کی پوسٹ پر گلوکارہ نتاشا بیگ نے کمنٹ کیا کہ ’دوسروں کے بارے میں تو میں نہیں جانتی لیکن نامور شخصیات کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایسا کریں تاکہ ان کو فالو کرنے والے افراد ان سے متاثر ہوں اور وہ بھی اچھے کام کرنے کا ارادہ کریں‘۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس ریلیف فنڈ میں عطیات کی وصولی گزشتہ روز سے شروع ہوگئی تھی اور عمران خان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں۔

واضح رہے کہ اس فنڈ کے قیام کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو کورونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

اب تک شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات اس فنڈز میں عطیات جمع کروا چکی ہیں، ان میں اداکارہ ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور علی ظفر جیسی شخصیات شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024