عمران خان لاک ڈاؤن کے معاملے میں تذبذب کا شکار ہیں، لیاقت بلوچ
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس بات پر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ملک میں لاک ڈاؤن لگایا جائے یا نہیں لگایا جائے۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت کھانے کی تقسیم کی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں کہ 'زائرین، مذہبی گروپس یا مساجد' کو ہدف بنایا جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے عمران خان کے کورونا ٹائیگر فورس بنانے کے اعلان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ نجی بنیادوں پر فورس بنائے۔











لائیو ٹی وی