• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: بیک اسٹریٹ بوائز کا مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ

شائع March 31, 2020 اپ ڈیٹ April 1, 2020
بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ 5 لڑکوں پر مشتمل ہے، فوٹو:ٹوئٹر
بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ 5 لڑکوں پر مشتمل ہے، فوٹو:ٹوئٹر

دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلے خوف کے باعث اس وقت ہر کسی کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

ایسے میں پانچ لڑکوں پر مبنی اپنے وقت کے کامیاب امریکی بینڈ 'بیک اسٹریٹ بوائز' نے اپنا کامیاب گانا ’آئی وانٹ اٹ دیٹ وے‘ اپنے اپنے گھروں پر مداحوں کے لیے پرفارم کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق بیک اسٹریٹ بوائز بینڈ نے آئی ہارٹ ریڈیو شو کے ساتھ مل کر امریکی مداحوں کے لیے آن لائن کنسرٹ منعقد کیا، اس کنسرٹ کے ذریعے جمع ہونے والے پیسوں سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: گلوکاروں کی مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر لائیو پرفارمنس

آن لائن کنسرٹ کی اس ویڈیو میں بیک اسٹریٹ بوائز کے پرفارمرز نک کارٹر، کیون رچرڈسن، برائن لٹرل، اے جے میکلین اور ہوی ڈورو نے اپنے کامیاب گانے پر پرفارم کیا۔

ویڈیو میں یہ تمام گلوکار اپنے اپنے گھروں میں موجود تھے، ویڈیو میں دو گلوکاروں کے بچے بھی حصہ بنے۔

بینڈ کا گانا ’آئی وانٹ اٹ دیٹ وے‘ 1999 میں ریلیز ہوا تھا جو آج بھی اتنا ہی مقبول ہے۔

خیال رہے کہ ابتدائی طور پر کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چین کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں ایران میں ہوئی تھیں اور 31 مارچ کی صبح تک وہاں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2757 تھی۔

تاہم امریکا اور فرانس میں پہلی بار سب سے زیادہ ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک ایران سے ہلاکتوں میں آگے نکل گئے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 30 مارچ کو پہلی بار ریکارڈ 500 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئی۔

امریکا میں ہونے والی 3 ہزار ہلاکتوں میں سے صرف 1200 ہلاکتیں ایک ہی ریاست نیویارک میں ہوئیں جہاں کورونا وائرس کے مریض بھی سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں 31 مارچ کی صبح تک جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوچکی تھی، وہیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار تک جا پہنچی تھی اور صرف امریکا میں کورونا کیس کی تعداد مجموعی طور پر چین اور ایران کے کیسز سے بھی زیادہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024