• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: وزیر اعلیٰ پنجاب کا انصاف امداد پیکج کا اعلان

شائع March 31, 2020
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب اور روزانہ اجرت کمانے والے طبقے کے لیے صحت انصاف امداد پیکج کا اعلان کردیا۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ’پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کی مدد کریں گے اور 4 ہزار فی خاندان فراہم کریں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس کے لیے عوام گھر سے ایک میسج کریں گے اور ان سے ان کا نام اور شناختی کارڈ نمبر لیا جائے گا جس کے بعد ان کی تصدیق کی جائے گی اور رقم منتقل کردی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: کورونا کی وجہ سے بندکیے گئے میوزیم سے نایاب پینٹنگ چوری

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے اور عوام سے گزارش ہے کہ وہ گھروں میں ہی رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق پنجاب کی سیمنٹ فیکٹریوں پر سے پابندی کو ختم کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر جو دباؤ تھا اسے کم کرنے کے لیے 10 ہزار خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی اجازت دے دی ہے اور 500 گاڑیوں کی سمری کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ایکسپو سینٹر میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے جو آئندہ روز سے آپریشنل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان کو انفیکشن سے پاک اور تمام افراد کی اسکریننگ کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے محکمہ صحت کو ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھانے کی ہدایت دی ہیں اور اس کے لیے انہیں تمام وسائل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہر ہسپتال میں حفاظتی کٹ کی ضرورت پوری کریں گے اور ایک کنٹرول روم بنائیں گے تاکہ کہیں پر کسی چیز کی مشکلات نہ آئیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024