• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پنجاب: ملیریا کی ادویات سے وائرس کے مریضوں کے علاج کی منظوری

شائع March 31, 2020
میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا—فوٹو: رائٹرز
میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا—فوٹو: رائٹرز

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن سے علاج کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے دونوں ادویات کی 50 ہزار گولیوں خریداری کرلی۔

مزید پڑھیں: سیالکوٹ: بیرونِ ملک سے آئے افراد کو اہلِخانہ سمیت گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا

واضح رہے کہ میو ہسپتال نے وائرس کے متاثرہ مریضوں پر مذکورہ ادوایات کا استعمال شروع کیا تھا۔

چین نے وائرس میں مبتلا تشویش ناک حالت کے حامل مریضوں کا علاج بھی اسی طرح کیا اور امریکا نے بھی اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا ، جو اصل میں ملیریا کے علاج کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کی جانب سے ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا جو اصل میں ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

مزیدپڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی ڈیجیٹل میپنگ کا فیصلہ

میو ہسپتال لاہور کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایا کہ ہمارے ڈاکٹروں نے مریضوں کا علاج شروع کردیا ہے اور ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ اس دوا کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کلوروکوئن اور ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کے ذریعے وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز کررہے ہیں جبکہ مذکورہ ادویات حکومت پنجاب نے کافی مقدار میں مہیا کردی ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت نے شہر میں ٹو اور تھری اسٹار ہوٹل کرایہ پر لینے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے کمروں کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ کرسکیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ وائرس کے مشتبہ مریضوں میو ہسپتال اور ایکسپو سینٹر میں آؤٹ ڈور خدمات کی اجازت مل گئی۔

مذکورہ فیصلہ وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر لیا گیا۔

مزیدپڑھیں: نواز شریف کی صحت کو کورونا سے شدید خطرہ، آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت

مریضوں کے انتظام کے لیے ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ایکسپو سینٹر اسپتال بھی مکمل کرلیا گیا اور ایک ہزار 900 ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکس کی بھرتی کے بعد جلد ہی کام شروع کردے گا۔

ڈاکٹر اسد اسلم خان نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سنٹر میں حتمی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سمیت عملے کی حوصلہ افزائی کی۔

علاوہ ازیں ڈاکٹر اسد اسلم خان کو ایکسپو سینٹر ہسپتال کا ایڈمنسٹریٹر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک ہزار بیڈز پر مشتمل ایکسپو سینٹر ہسپتال کو مریضوں کے لیے 3حصوں میں تقسیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہسپتال کے پہلے اور دوسرے حصے میں وائرس سے کم متاثر ہونے والے افراد جبکہ تیسرے میں زیادہ متاثر ہونے والے مریضوں کا رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 50 بستروں پر مشتمل یونٹ کو وینٹی لیٹرز کے ساتھ مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024