• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سیالکوٹ: بیرونِ ملک سے آئے افراد کو اہلِخانہ سمیت گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا

شائع March 31, 2020
پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 870 افراد کووِڈ1-19 مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 870 افراد کووِڈ1-19 مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے آئے ہوئے افراد کو ان کے اہل خانہ سمیت 28 روز کے لیے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد رفیق احسن کے مطابق ان افراد کا تعلق ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے ہے اور اب تک انتظامیہ نے ڈھائی ہزار سے زائد گھروں کو قرنطینہ کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پورے ضلع سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں، ڈیٹا اکٹھا ہونے کے بعد مزید افراد کو ان کے اہل خانہ سمیت ان کے گھروں میں ہی قرنطینہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ، پنجاب، گلگت، اسلام آباد میں مزید 95 کیسز، ملک میں متاثرین کی تعداد 1870 ہوگئی

قرنطینہ کیے گئے افراد کے گھروں کے باہر ضلعی انتطامیہ کی جانب سے نوٹس بھی چسپاں کیے گئے ہیں جس میں ان کے آس پڑوس میں رہنے والوں اور عزیز و اقارب کو ان سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے متنبہ کیا جائے گا۔

—ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کا عکس
—ضلعی انتظامیہ کے نوٹس کا عکس

نوٹس میں واضح کیا گیا کہ قرنطینہ کیے گئے افراد اگر قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور زیادہ تر کیسز بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد میں پائے گئے۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 870 افراد کووِڈ-19 مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جبکہ 24 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں سامنے آئی ہے جو 658 ہے۔

اس کے بعد صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 627، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: وزیراعلیٰ بلوچستان کا وفاقی حکومت پر مدد فراہم نہ کرنے کا الزام

اس سلسلے میں وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں متاثرہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی ملک بھر میں سیاسی سماجی و مذہبی اجتماعات اور تقاریب پر پابندی عائد ہے اور اکثر علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت خوراک اور ادویات کے علاوہ دیگر صنعتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ْ ۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025