• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعید غنی کورونا وائرس سے جنگ جیت کر صحتیاب ہوگئے

شائع March 30, 2020 اپ ڈیٹ March 31, 2020
جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا، رہنما پیپلز پارٹی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا، رہنما پیپلز پارٹی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزیر تعلیم سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سعید غنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی اور وہ صحتیاب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ 'الحمدللّٰہ، آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بالکل صحت مند ہوں اور جہاں سے کام چھوڑا تھا سے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں ان تمام لوگوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے گزشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی، ان کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے میرے لیے آسانی فرمائی اور کورونا وائرس سے میری جان چھڑائی۔'

سعید غنی نے عزم کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے عوام کی خدمت کی کوشش کرتا رہا ہوں آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

یہ بھی دیکھیں: وزیراعلیٰ کی سندھ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں عطیات دینے کی اپیل

واضح رہے کہ 23 مارچ کو سعید غنی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

ٹوئٹر پر ہی ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاحال جو علامات (Symptoms) اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 'اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن (isolation) میں رہ کر ادا کررہا ہوں اور شہری بھی گھروں پر رہیں'۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک 21 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ اموات 29 مارچ کو ریکارڈ کی گئیں، جہاں سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض انتقال کرگیا جس کے باعث ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں۔


کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے یہاں کلک کریں اور تفصیلی خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024