کراچی میں مقامی طور پر منتقلی کے مزید کیسز سامنے آگئے
محکمہ صحت کی جانب سے سندھ میں مزید 6 کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 508 تک جا پہنچی۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی سطح پر منتقلی کے 6 نئے کیس سامنے آئے اور اس طرح صوبائی دارالحکومت میں متاثرین 228 تک پہنچ گئے جبکہ 7 کیسز حیدرآباد اور ایک دادو میں ریکارڈ ہوا۔
مزید یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک افراد اس وائرس سے وفات پائے جبکہ 217 زیر علاج ہیں اور 14 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ان کراچی، حیدرآباد اور دادو میں ان 236 کیسز میں سے 177 مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔
اپنے بیان میں صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ ایران سے سکھر آنے والے 265 اور لاڑکانہ آنے والے افراد میں سے 7 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔











لائیو ٹی وی