• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
Live Covid 2019

کراچی: کمشنر کی کارروائی، کورنگی میں امتیاز اسٹور سیل

شائع March 29, 2020

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر کے مختلف علاقوں میں شاپنگ سینٹرز اور اسٹورز کا دورہ کیا اور کورونا وائرس کے حوالے سے اختیار کی گئیں احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر کمشنر کراچی کے حکم پر کورنگی کے علاقے میں قائم امتیاز اسٹور کو سیل کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کے مطابق کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے اسٹورز کو بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا دکانداروں پر بھی لازم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024