• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 3:29pm

کورونا کے خلاف جنگ: کارپوریٹ سیکٹر، ریگولیٹری ادارے بھی فعال

شائع March 29, 2020
ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزار سے زیادہ ہوگئی — فائل فوٹو: تیمور جھگڑا ٹوئٹر
ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ہزار سے زیادہ ہوگئی — فائل فوٹو: تیمور جھگڑا ٹوئٹر

وفاق اور صوبائی حکومتوں کے شانہ بشانہ کارپوریٹ سیکٹرز اور ریگولیٹری ادارے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات اور مختلف طریقوں سے عوام کو سہولت پہنچانے کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے ہیں۔

کارپوریٹ سیکٹر ریگولیٹر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے مارچ کے تیسرے ہفتے کے دوران اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے لیے متعین بجٹ کو وائرس کی روک تھام کے لیے وقف کردیں۔

اس ضمن میں پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یونی لیور پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے خرچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کراچی میں مزید 2 اموات، ملک میں متاثرین 1526 ہوگئے

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یونی لیور ہسپتالوں، سرکاری اور سول سوسائٹی کے اداروں میں 10 کروڑ روپے مالیت کے حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کا سامان فراہم کرے گی اور سرکاری اداروں اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے عطیہ کرے گی۔

علاوہ ازیں ضرورت مند لوگوں کو راشن اور آگاہی مہم کے لیے بالترتیب 4 کروڑ اور ایک کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ملک بھر کے پسماندہ خاندانوں کو راشن بیگ، سبزیاں اور دیگر حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کی فراہمی کی جائے گی۔

ہسپتالوں میں ٹیسٹ کٹس اور طبی سامان کی فراہمی کے علاوہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو حفاظتی گاؤن اور ماسک بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اینگرو یوریا نے کورونا وائرس کی وجہ سے کاشتکاروں کی مدد کے لیے یوریا کی قیمت میں 240 روپے کمی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 5، جڑواں شہروں میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت کے قائم کردہ فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا۔

ایئر اسٹاف کی سطح پر فیصلہ کیا گیا کہ پی اے ایف کے تمام رینک کے اہلکار فنڈ میں حصہ لیں گے۔

فلپس مورس پاکستان نے ساہیوال اور مردان سمیت پاکستان بھر کی کمیونٹیوں کے مختلف ہسپتالوں میں حفاظتی گاؤن، صابن اور سینیٹائزر تقسیم کرنے کے علاوہ راشن تقسیم کرنے کا وعدہ کیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ہدایت کے مطابق تمام بینکوں نے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں 20 مارچ سے آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی فیس ختم کردی تاکہ لوگ بینک کا رخ نہ کریں اور سماجی فاصلہ قائم رکھا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کورونا وائرس سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات کے سدباب کے لیے واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جواب دینا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں: ووہان میں پاکستانی طلبہ انخلا نہ کیے جانے پر شکرگزار ہیں، ڈاکٹر ظفر

علاوہ ازیں تدریسی ادارے اور آن لائن کاروبار بغیر کسی پابندی کے بغیر وی او آئی پی، وی پی این اور ویڈیو کانفرنسنگ کا استعمال کرسکیں گے۔

سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی اے نے جی ایس ایم اے کی رجسٹریشن کے عمل میں 30 دن کے لیے توسیع کردی۔

پی ٹی اے نے 19 مارچ سے انگریزی، اردو، سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو زبان میں صارفین کے لیے سیلولر موبائل آپریٹرز کے ذریعے 36 کروڑ 60 لاکھ آگاہی پیغامات ارسال کرے گی۔

جاز سیلولر کمپنی نے حکومت پاکستان کے مشورے سے سرکاری ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے لیے کالیں مفت کردیں۔

علاوہ ازیں جاز سیلولر کمپنی نے Teledoc نامی سروس سے مفت مشاورتی سروس شروع کردی۔

یوفون سیلولر کمپنی نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ساتھ کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی اور رضاکارانہ رجسٹریشن کا آغاز کردیا اور یوپیسہ والیٹ خدمات مفت کردی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: بینکوں کو گھر کی دہلیز پر چیک وصول کرنے کی اجازت

زونگ سیلولر کمپنی نے منتخب حکومتی ہیلپ لائنز، ہسپتالوں اور ڈاکٹروں سمیت ڈبلیو ایچ او اور covid.gov.pk ویب تک صارفین کے لیے مفت رسائی کو یقینی بنایا۔

پی ٹی سی ایل نے ڈبل پلے وائس اور ٹی وی صارفین کے لیے انٹرنیٹ 30 اپریل تک مفت کردیا اور بل کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کردی۔

نیئٹل نے ورچوئل میٹنگ رومز کے لیے 30 منٹ سے 48 گھنٹے تک مفت آڈیو کانفرنس کی سہولت فراہم کردی۔

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کے الیکٹرک کو چھوڑ کر ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کرنے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت کردی کہ صارفین کی جانب سے مارچ کے بل 7 اپریل تک جمع کرانے پر کوئی اضافی ادائیگی وصول نہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی کے ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نےقرنطینہ کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں اپنا ہاسٹل ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا جہاں قرنطینہ کے عملے کو 50 حفاظتی گاؤن بھی فراہم کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024