اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص
اسلام آباد میں پولی کلینک ہسپتال کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقت کی جانب سے رات گئے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پولی کلینک کے ایک ڈاکٹر کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
مذکورہ ڈاکٹر ہسپتال کے میڈیسن وارڈ میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔
علاوہ ازیں چونکہ متاثرہ ڈاکٹر ایک ہاسٹل میں رہائش پذیر تھا تو وہاں رہنے والے باقی تمام ڈاکٹرز کو او جی ڈی سی ایل میڈیکل سینٹر اسلام آباد میں قائم قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دوسرے بڑے سرکاری ہستپال پولی کلینک کو سیل کیا جارہا ہے۔