• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گھریلو تنازع پر بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی

شائع March 26, 2020
بڑے بھائی نے گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑے سے حملہ کرکے قتل کیا - فوٹو: شٹر اسٹاک
بڑے بھائی نے گھریلو تنازع پر مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑے سے حملہ کرکے قتل کیا - فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے باعث مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ پپڑی کے نزدیک ماڑی گوٹھ میں دونوں بھائی اپنے بڑے بھائی کے کلہاڑے سے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

زخمی بھائیوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 13 سالہ الف خان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جبکہ 10 سالہ بھائی زاہد خان کا علاج جاری ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا میجر قتل

ان دونوں کو سر اور گلے پر کلہاڑے سے وار کیے گئے تھے۔

علاقے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) محمد علی نے دعویٰ کیا کہ ملزم جو جائے وقوع سے بھاگ گیا ہے، ’ذہنی طور پر معذور‘ تھا۔

خاتون نے خود کشی کرلی

پاکستان بازار تھانے کی پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں 18 سالہ خاتون نے گھریلو تنازع پر خود کشی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ عائشہ آصف نے سیکٹر 15 کے بلاک ڈی میں اپنے گھر میں پنکھے پر دوپٹے سے لٹک کر خودکشی کی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل

علاقے کے ایس ایچ او اقبال تونیو کا کہنا تھا کہ خاتون نے گھریلو تنازع پر اپنے بھائی سے جھگڑا کرنے کے بعد خودکشی کی۔

مذکورہ خاتون کی لاش کو قانون تقاضے پورے کرنے کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024