• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مالکان اپنے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں، ماہرہ خان

شائع March 26, 2020
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان — فوٹو: انسٹاگرام
پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث جہاں کئی شہروں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے وہیں کئی افراد اس وقت اپنے کام کو لےکر بھی پریشان ہیں۔

ایسے میں نامور اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی درخواست کردی ہے۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں، ایک ماہ بغیر کام کے گزارا سکتے ہیں اور کسی طاقتور پوزیشن پر موجود ہیں تو یہ جنگ سب سے زیادہ آپ کی ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایسے وقت میں ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے جو ہماری پوزیشن پر نہیں، انہیں اس حوالے سے آگاہ کریں، انہیں تنخواہ کے ساتھ چھٹی دیں، ان کی زندگی آسان کریں‘۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان کورونا وائرس کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پھیلانے میں پیش پیش ہیں۔

مزید پڑھیں: شوبز ستاروں کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

اس سے قبل اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ مداحوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دیتی نظر آئیں جبکہ انہوں نے ہاتھ دھونے اور صفائی کا خیال رکھنے کا بھی پیغام دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کورونا وائرس ہے کیا؟

کورونا وائرس ایک عام وائرل ہونے والا وائرس ہے جو عام طور پر ایسے جانوروں کو متاثر کرتا ہے جو بچوں کو دودھ پلاتے ہیں تاہم یہ وائرس سمندری مخلوق سمیت انسانوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

اس وائرس میں مبتلا انسان کا نظام تنفس متاثر ہوتا ہے اور اسے سانس میں تکلیف سمیت گلے میں سوزش و خراش بھی ہوتی ہے اور اس وائرس کی علامات عام نزلہ و زکام یا گلے کی خارش جیسی بیماریوں سے الگ ہوتی ہیں۔

کورونا وائرس کی علامات میں ناک بند ہونا، سردرد، کھانسی، گلے کی سوجن اور بخار شامل ہیں اور چین کے مرکزی وزیر صحت کے مطابق 'اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بہت تیز ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ یہ سلسلہ کچھ عرصے تک برقرار رہ سکتا ہے اور کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے'۔

وائرس کے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد چین کے کئی شہروں میں عوامی مقامات اور سینما گھروں سمیت دیگر اہم سیاحتی مقامات کو بھی بند کردیا گیا تھا جب کہ شہریوں کو سخت تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ متعدد شہروں کو قرنطینہ میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور نئے قمری سال کی تعطیلات میں اضافہ کر کے تعلیمی اداروں اور دیگر دفاتر کو بند رکھا گیا تھا۔

واضح رہے کسی کورونا وائرس کا شکار ہونے پر فلو یا نمونیا جیسی علامات سامنے آتی ہیں جبکہ اس کی نئی قسم کا اب تک کوئی ٹھوس علاج موجود نہیں مگر احتیاطی تدابیر اور دیگر ادویات کی مدد سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024