• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

شائع March 25, 2020

بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف وفاقی حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں اور زیادہ سنجیدگی سے اس مسئلے کا مقابلہ کرنا پڑے گا، آئسولیشن اور قرنطینہ کی گنجائش بڑھانے، ہسپتالوں میں بستروں میں اضافہ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعداد میں اضافے پر توجہ دینا چاہیے'۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 'ہم اس بیماری کے خلاف تیاری کریں تاکہ ہم مقابلہ کرسکیں'۔

وزیراعظم عمران خان کے اعداد وشمار سے اختلاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان میں مقامی طور پر پیدا ہونےوالے کیسز بہت کم ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان مقامی سطح پر متاثر ہیں، سندھ میں 148 کیسز جن میں سے 94 مقامی ہیں جو خاص کر کراچی میں ہیں جس کا مطلب ہے کہ 64 فیصد کیسز مقامی ہیں'۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ 'ان اعداد وشمار کو سامنے رکھ کر سوچنا چاہیے کہ پاکستان کیا اقدامات کررہا ہے اور کیا یہ اقدامات کافی ہیں'۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024